Friday, September 17, 2021  | 9 Safar, 1443

پاک ویسٹ انڈیز ٹی20 سیریز کاآغاز آج سےہوگا

SAMAA | - Posted: Jul 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 4 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز آج (بروز بدھ) سے ہوگا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جارہی ون ڈے سیریز میں ایک اسٹاف ممبر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کےبعد دونوں ممالک کےدرمیان میچ روک دیا گیا تھا۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے شیڈول میں تبدیلی سے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی20 میچز کا شیڈول متاثر ہوا اور اب دونوں ٹیمیں پانچ کے بجائے چار میچز کھیلیں گی۔

ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اب تک 14 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں، جس میں دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن کو صرف تین جب کہ 2009 کی ورلڈ ٹی20 ونر ٹیم کو 11 میچز میں کامیابی حاصل ہوئی۔

ویسٹ انڈیز میں دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر سات ٹی20 میچز کھیلے ہیں جس میں 5 میں پاکستان اور 2 میں میزبان ٹیم نے فتح سمیٹی۔

دونوں ممالک کے درمیان پانچ ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کھیلی گئیں جس میں سے صرف ایک ویسٹ انڈیز اور چار پاکستان کے نام رہیں۔

سن 2011 میں کھیلا گیا ویسٹ انڈیز میں واحد ٹی ٹوئنٹی ویسٹ انڈیز نے جیتا۔ اس کے بعد 2013 اور 2017 میں ویسٹ انڈیز میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان کے نام رہیں

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube