Wednesday, September 29, 2021  | 21 Safar, 1443

ٹی20اسکواڈ میں اعظم خان کی شمولیت’میرٹ‘ پرہوئی، عبدالرزاق

SAMAA | - Posted: Jul 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago

سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ قومی ٹی20 اسکواڈ میں معین خان کے بیٹے اعظم خان کا انتخاب ’میرٹ‘ پر ہوا ہے۔

سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ دورہ انگلینڈ کےدوران اعظم خان پہلے ٹی20 میں 5رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ دوسرے میچ میں وہ صرف ایک رن بناسکے جس کے بعد انہیں تیسرے میچ سے ڈراپ کردیا گیا۔

عبدالرزاق نے کہا کہ اعظم خان کو ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس کے بعد قومی ٹی20 اسکواڈ میں منتخب کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اعظم ایک بہترین وکٹ کیپر بلےباز ہیں وہ ہارڈ ہٹنگ کےلیے مشہور ہیں، اعظم کو میرٹ پر منتخب کیا گیا ہے کیونکہ وہ اس پوزیشن پر فٹ بیٹھتے ہیں، جہاں ماضی میں پاکستان مشکل کا شکار رہا ہے۔

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ اعظم خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےلیے پاکستان سپر لیگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی اچھا پرفارم کرچکے ہیں۔ اس لیے ٹیم میں انکی شمولیت غلط نہیں۔

واضح رہے کہ 21سالہ اعظم خان نے مختصر کیرئیر میں 43 ٹی20 میچ کھیلے ہیں جہاں وہ 152.49 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 22.29 کی اوسط سے 825 رنز بنائے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube