Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

پی ایس ایل7 کب ہوگا؟ بورڈ کا اہم اعلان

SAMAA | - Posted: Jul 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ساتواں ایڈیشن اگلے سال جنوری فروری میں ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق کرکٹ بورڈ اور فرنچائز مالکان کے درمیان ساتويں ایڈیشن کےشيڈول پر اتفاق ہوگیا ہے۔ پی ایس ایل کا شیڈول کے حوالے سے اہم ورچوئل اجلاس گزشتہ روز منعقد کیا گیا تھا۔

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کو اگلے سال آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کے باعث ترتیب دیا گیا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم اگلے سال فروری کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرےگی۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے سن1999 میں پاکستان کا آخری بار دورہ کیا تھا جس میں آسٹریلیا کی قیادت کے فرائض مارک ٹیلر نے سرانجام دیئے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube