ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: محمد رضوان ٹاپ ٹین میں شامل

SAMAA | - Posted: Jul 21, 2021 | Last Updated: 3 days ago
SAMAA |
Posted: Jul 21, 2021 | Last Updated: 3 days ago

ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رينکنگ جاری کر دی جس میں پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹاپ ٹين ميں جگہ بنا لی۔

نئی رینکنگ میں محمد رضوان کو چار درجہ ترقی کے بعد کيرئير کی بہترین ساتويں پوزيشن مل گئی جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی دوسری پوزيشن برقرار ہے۔

بلے بازوں میں انگلینڈ کے ڈيوڈ مالان سرفہرست ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا تيسرا نمبر ہے۔

نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے چوتھے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی پانچویں، بھارت کے کولیش راہل چھٹے، ویسٹ انڈیر کے ایون لیوز آٹھویں، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نویں اور جنوبی افریقہ کے رسی وین ڈر ڈوسن دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹاپ ٹين ميں کوئی پاکستانی بولر شامل نہيں ہے۔ جنوبی افریقہ کے تبريز شمسی پہلے نمبر پر موجود ہيں۔

قومی ٹیم کے شاہين آفريدی چار درجہ ترقی کے بعد تيرہويں نمبر پر آگئے جبکہ فہيم اشرف کی چوبيسويں، عماد وسيم کی اٹھائيسويں اور حارث رؤف کی تيسويں پوزيشن ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube