Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

عمراکمل سےجھگڑا کرنےوالےملزمان کی ضمانت منظور

SAMAA | - Posted: Jul 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago

قومی کرکٹر عمر اکمل سے جھگڑا کرنے والے 4 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

پیر کو کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے فریقین کے درمیان  صلح کی بنیاد پر ضمانت منظور کی۔ عمر اکمل کی طرف سے ایڈووکیٹ انتظار پنجوتا عدالت میں پیش ہوئے۔ عمر اکمل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمراکمل نے ملزمان کو معاف کردیا ہےاورعدالت ملزمان کی ضمانت منظور کرے۔

عمر اکمل کے وکیل نے جمعہ کوجج پرعدم اعتماد کی درخواست واپس لے لی تھی۔عمر اکمل نے حملہ کرنے والے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ عمر اکمل نے اس سلسلے میں ضمانتوں پرسماعت کرنے والے جوڈیشل مجسٹریٹ پرعدم اعتماد کرتے ہوئے سیشن جج کے روبرو درخواست دائر کی تھی تاہم بعد ازاں عمر اکمل نےحملہ کرنے والے تمام ملزمان کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا۔

عمر اکمل سے جھگڑا کرنے والے ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید تھے۔عمر اکمل پر حملہ کیس میں ملزمان کے خلاف تھانہ ڈیفنس بی نے مقدمہ درج کر رکھا تھا۔

مزید پڑھیں: عمراکمل نےاپنے ہی مداحوں کو تھانےمیں بند کروادیا

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹيج دیکھا جاسکتا ہے کہ3  افراد کرکٹر کو گھر کی دہلیزپردھکےما رہے ہیں، فوٹیج کے مطابق جھگڑا 10 جولائی رات ساڑھے 3 بجے ڈیفنس بی کے علاقے میں ہوا۔

عمر اکمل گاڑی میں گھر سے نکلے تو گیٹ کے سامنے موجود افراد نے روک لیا جبکہ شہریوں کے جمع ہونے پر تینوں افراد اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے تھے تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے کرکٹر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ عمر اکمل نے ہاتھا پائی کے دوران 15 پر پوليس کو کال کرکے اطلاع دی جس پر پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لےلیا۔ حراست ميں ليے جانے والوں ميں برطانوی نيشنل شہری بھی شامل تھا۔

مخالف پارٹی نے بھی عمراکمل کيخلاف تھانہ ڈیفنس بی میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی تھی۔درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ اپنے ساتھ سیلفی لینے پر عمر اکمل نے گالم گلوچ کی اور ملازمین سے مل کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube