انگلینڈ نے پاکستان کو 45رنز سے شکست دے دی

SAMAA | - Posted: Jul 18, 2021 | Last Updated: 5 days ago
SAMAA |
Posted: Jul 18, 2021 | Last Updated: 5 days ago
Liam Livingstone Eng

فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو/ٹویٹر

 دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان انگلینڈ نے پاکستان کو 45 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

 لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلش ٹیم نے پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے 200 رنز بنائے جبکہ کپتان جوز بٹلر نے 59رنز کی اننگز کھیلی۔

فاسٹ بولر محمد حسنین نے تین جبکہ حارث رؤف اور عماد وسیم نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 50رنز بنائے تاہم کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔

محمد رضوان نے سب سے زیادہ 37رنز بنائے جبکہ شاداب خان 36رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کے ثاقب محمود نے تین کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ عادل رشید اور معین علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

معین علی کو اچھی کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

پاکستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ انگلینڈ میں جوز بٹلر کی واپسی ہوئی اور دوسرے میچ میں آئن مورگن کی جگہ کپتانی کر رہے ہیں۔

سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے انگلینڈ کو 31رنز سے شکست دی تھی۔ شاھین شاہ آفریدی کو پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا تھا۔

پاکستان

کپتان بابراعظم، محمد رضوان، فخر زمان، صہیب مقصود، محمد حفیظ، اعظم خان، شاداب خان، عماد وسیم، حارث رؤف، محمد حسنین، شاھین شاہ آفریدی،

انگلینڈ

جیسن رائے، کپتان جوز بٹلر، ڈیوڈ ملان، معین علی، لیام لیونگسٹن، جونی برسٹو، ٹام کرن، کرس جورڈن، عادل رشید، ثاقب محمود، میٹ پارکنسن۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube