ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت گروپ میچز میں ٹکرائیں گے

SAMAA | - Posted: Jul 16, 2021 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Jul 16, 2021 | Last Updated: 1 week ago

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کرديا۔ پاکستان اور بھارت ايک ہی گروپ ميں شامل ہيں، روایتی حریفوں کا مقابلہ گروپ میچز میں ہوگا۔

پاکستان اور بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ کے ايک ہی گروپ ميں شامل ہیں۔ آئی سی سی نے 12 ٹٰيموں کو 2 گروپس ميں تقسيم کيا ہے، گروپ ون ميں انگلينڈ، آسٹريليا، جنوبی افريقا اور 2 مرتبہ کے چيمپيئن ويسٹ انڈيز کو رکھا گيا ہے، ديگر 2 ٹيموں کا فيصلہ کواليفائنگ راؤنڈ کے بعد ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ ٹو ميں پاکستان اور بھارت کے علاوہ نیوزی لينڈ اور افغانستان کی ٹيميں شامل ہيں۔

شیڈول کے مطابق سری لنکا لنکا اور بنگلہ ديش سميت 8 ٹيميں کواليفائنگ راؤنڈ کھيليں گی، جہاں سے 4 ٹیموں کی چھٹی ہوگی اور بقيہ 4 ٹيميں سپر 12 کا ٹکٹ کٹائیں گی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کواليفائنگ راؤنڈ کے اختتام پر سپر 12 مرحلہ شروع ہوگا، ميگا ايونٹ کے ميچز يو اے ای اور عمان ميں کھيلے جائيں گے۔ بھارت میں کرونا کیسز کے باعث ایونٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کا ساتواں ايڈيشن 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک کھيلا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube