Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

حسن علی انجری کےباعث پہلے ٹی20 سےباہر

SAMAA | - Posted: Jul 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: پی سی بی

انگلینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز کے آغاز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی معمولی انجری کا شکار ہوگئے۔

حسن علی انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں شریک نہیں ہونگے، پی سی بی کے میڈیکل پینل کی رپورٹ کے مطابق حسن علی بائیں ٹانگ میں کھیچاؤ محسوس کررہے جس کے باعث وہ میچ میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

میڈیکل پینل نے حسن علی کو میچ سے قبل 16 جولائی کو ٹرینٹ برج، نوٹنگھم میں شیڈول میچ میں آرام تجویز کیا ہے۔

حسن علی 36 ٹی20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں جہاں انہوں نے 48 وکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کےخلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں حسن علی نے 6 وکٹیں حاصل کیں تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube