Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

سیریز ہارنے کے بعد پاکستانی بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ

SAMAA | - Posted: Jul 13, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 13, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان نے انگلینڈ کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں جیت کیلئے 332 رنز کا ہدف دیا ہے، سیریز 0-2 سے ہارنے کے بعد بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، بابر اعظم کی سنچری، امام الحق اور رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

برمنگھم میں جاری سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں میزبان انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنا ڈالے۔

پاکستانی اوپنر فخر زمان 9 رنز بنا کر 21 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد بابر اعظم اور امام الحق کے درمیان 92 رنز کی شراکت قائم ہوئی، لیفٹ ہینڈر 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان اور نائب کپتان کے درمیان بھی 179 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی، محمد رضوان 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان بابر اعظم نے 139 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 158 رنز کی اننگز کھیلی۔

صہیب مقصود 8، حسن علی 4، فہیم اشرف 10، شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے بریڈن کارسے نے 51 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ثاقب محمود نے بھی 3 شکار کئے، میٹ پارکنسن نے ایک آؤٹ کیا۔

پاکستان اور انگلینڈ نے ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

سیریز کے پہلےمیچ میں انگلش ٹیم نے پاکستان کو 9 وکٹوں جبکہ دوسرے میچ 52 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان

کپتان بابر اعظم، امام الحق، فخر زمان، وکٹ کیپر محمد رضون، سعود شکیل، صہیب مقصود، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، شاھین شاہ آفریدی، حارث روؤف۔

انگلینڈ

کپتان بین اسٹوک، بریڈن کارس، زیک کرولی، لیوس گریگوری، ثاقب محمود، ڈیوڈ ملان، کریگ اورٹن، میٹ پارکنسن، فل سالٹ، جان سمپسن ، جیمز ونز۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube