Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

دوسراون ڈے: پاکستان کوشکست، انگلینڈکو سیریز میں فیصلہ کن برتری

SAMAA | - Posted: Jul 10, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 10, 2021 | Last Updated: 3 months ago

دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 52 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ سعود شکیل 56 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ لوئس گریگوری نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

لارڈز میں کھیلے جارہے تینوں میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ۔ بارش کے باعث میچ 47، 47 اوورز تک محدود کردیا گیا، میزبان ٹیم 45.2 اوورز میں 247 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، پاکستان ٹیم 41 اوورز میں 195 رنز ہی بناسکی۔

پاکستان ٹیم ہدف کے تعاقب میں شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور محض 53 رنز پر امام الحق، بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان پویلین لوٹ گئے، چاروں نے بالترتیب ایک، 19، 5 اور 10 رنز بنائے۔

سعود شکیل نے صہیب مقصود او شاداب  خان کے ساتھ کچھ مزاحمت کی کوشش کی تاہم صہیب 19 اور شاداب 21 رنز پر وکٹیں گنواگئے، سعود شکیل بھی 56 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

مزید جانیے: دوسراون ڈے، انگلینڈ کا پاکستان کوجیت کیلئے 248رنز کا ہدف

حسن علی 31، فہیم اشرف اور حارث رؤف ایک، ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، شاہین شاہ آفریدی 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے لوئس گریگوری نے 3، ثاقب محمود، کریگ اوورٹن اور میٹ پارکنسن نے 2، 2 شکار کئے، بریڈن کارسے ایک وکٹ لے سکے۔

انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، سیریز کا تیسرا میچ، تیسرا میچ برمنگھم میں 13 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube