Thursday, September 16, 2021  | 8 Safar, 1443

عمراکمل نےاپنے ہی مداحوں کو تھانےمیں بند کروادیا

SAMAA | - Posted: Jul 10, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 10, 2021 | Last Updated: 2 months ago

لاہور ميں کرکٹر عمراکمل نے آٹو گراف لينے کےليے آنے والے 4 مداحوں کو تھانے ميں بند کراديا۔

گزشتہ روز رات کو عمراکمل نے آٹو گراف لینے آنے والے 4 مداحوں کو تھانے میں بند کروادیا، جس کے جواب میں دوسری پارٹی نے بھی کرکٹر کيخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمر اکمل نے ہاتھا پائی کے دوران 15 پر پوليس کو کال کرکے اطلاع دی جس پر پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لےلیا۔ حراست ميں ليے جانے والوں ميں برطانوی نيشنل شہری بھی شامل ہے۔

ایس پی کینٹ کے مطابق کرکٹر کی درخواست پر ملزمان کیخلاف مقدمے کا اندراج کيا جارہا ہے، عمراکمل اور ملزمان کےدرمیان جھگڑا کرکٹر کے گھر کی دہلیز پر ہوا۔ پولیس حکام نے مزید کہا کہ ملزمان نشےمیں دھت تھے، گرفتار کیےگئے افراد کی گاڑی سے شراب کی بوتل برآمد ہوئی تھی۔

پوليس کے مطابق عمراکمل کی آٹو گراف اور سيلفی لينے آئے مداحوں سے تکرار ہوئی، جس پر کرکٹر نے مداحوں ميں گالی گلوچ کے بعد ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔

مخالف پارٹی نے بھی عمراکمل کيخلاف تھانہ ڈیفنس بی میں اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی ہے، درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ اپنے ساتھ سیلفی لینے پر عمر اکمل نے گالم گلوچ کی، ملازمین سے ملکر تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعہ گزشتہ روز عمر اکمل کی رہائش گاہ ڈيفنس بی ميں پيش آيا تھا۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عمراکمل ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں کرکٹر نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر معافی مانگی تھی۔

ویڈیو میں عمراکمل کاکہنا تھا کہ ’گزشتہ برس میں نے ایک غلطی کی جس سے میرے کرکٹ کیریئرکے ساتھ  ساتھ اس کھیل کی ساکھ بھی متاثر ہوئی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’کچھ لوگوں نے بعض پیشکشوں کے ساتھ میرے ساتھ رابطہ کیا تھا لیکن پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو اس رابطے سے آگاہ نہ کرنے کی وجہ سے مجھے ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا‘۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی عمراکمل کئی تنازعات کا شکار رہ چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube