Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

پاک انگلینڈسیریز: دوسرا ون ڈے آج کھیلاجائے گا

SAMAA | - Posted: Jul 10, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 10, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: پی سی بی

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دیدی تھی، قومی ٹیم 35.2 اوورز میں صرف 141 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان 47 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے تھے۔ دوسرا ون ڈے میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3بجے شروع ہوگا۔

دونوں ممالک کے درمیان کھیلی جارہی ون ڈے سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپرلیگ کا حصہ ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان اب تک 88 میچز کھیلے گئے ہیں جس میں انگلش ٹیم کو واضح سبقت حاصل ہے انہوں 54 میچز جیت رکھے ہیں جبکہ قومی ٹیم نے 32 میچز اپنے نام کیے اور تین میچز بےنتیجہ رہے۔

انگلینڈ نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 9وکٹوں سے ہرادیا

گزشتہ 10 سالوں میں قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف 20 میچز کھیلے جس میں سے انگلینڈ نے 15 جبکہ پاکستان نے 4 میچز جیتے ہیں۔

واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا میچ 10جولائی کو لارڈز اور تیسرا میچ 13جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ اسکے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی20 سیریز بھی ہوگی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube