Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

صہیب مقصود کی 5سال بعد ٹیم میں واپسی

SAMAA | - Posted: Jun 24, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 24, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کےبعد صہیب مقصود کو دورہ ویسٹ انڈیز اور دورہ انگلینڈ کےلیے قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

ابوظہبی میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے نوجوان اوپنر حیدر علی کی جانب سے بائیوسیکیور ببل کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں انہیں فوری طور پر پی ایس ایل سکس کے فائنل سے دستبردار کردیا ہے جبکہ انہیں دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

صہیب مقصود کو چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کپتان بابراعظم اور ہیڈ کوچ مصباح الحق سے مشاورت کے بعد حیدر علی کے متبادل کی حیثیت سے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

 صہیب مقصود پاکستان سپر لیگ 6 کے 11 میچز میں اب تک 363 رنز بناچکے ہیں۔ اس دوران ان کے رنز بنانے کی اوسط 40.33 اور اسٹرائیک 153کے قریب رہا۔

یاد رہے کہ صہیب مقصود 26 ون ڈے اور 20 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ انہوں نے آخری مرتبہ 2016 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
حیدر علی، عمید آصف، پاکستان سپر لیگ، پی ایس ایل6، کوویڈ-19،صہیب مقصود
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube