Monday, September 20, 2021  | 12 Safar, 1443

پی ایس ایل6: پشاور زلمی کوفائنل سےقبل بڑا دھچکا

SAMAA | - Posted: Jun 24, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 24, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: پشاور زلمی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)6 کے لیے بنائے گئے بائیو سیکیور پروٹوکولزکی خلاف ورزی کرنے پر پشاور زلمی کے دو کھلاڑیوں، حیدر علی اور عمید آصف کو معطل کردیا۔ دونوں کھلاڑیوں کو آج ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

دونوں کھلاڑیوں نے نہ صرف ببل کے باہر موجود افراد سےملاقات کی بلکہ وہ ان افراد سے مقررہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں بھی ناکام رہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے لیگ کے مقررہ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کا اعتراف کرلیا ہے۔

واقعہ پر ٹورنامنٹ کے کوویڈ-19 منیجمنٹ پینل نے دونوں کھلاڑیوں کی معطلی سے متعلق فیصلہ جمعرات کو کیا۔ اس پینل میں چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی، ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی اور سربراہ ایس ایل شامل ہیں۔

پی ایس ایل6: فائنل جیتنےوالی ٹیم کوکتنی انعامی رقم ملےگی

واقعہ کے بعد دونوں کرکٹرز اپنے اسکواڈ میں شامل کسی دوسرےرکن سے نہیں ملےاور اب یہ دونوں کرکٹرز روم آئسولیشن میں جاچکے ہیں۔

علاوہ ازیں، بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے پر حیدرعلی قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔

پی ایس ایل6: فاتح کون ہوگا، فیصلہ آج ہوجائےگا

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کپتان بابراعظم اور ہیڈ کوچ مصباح الحق سے مشاورت کے بعد صہیب مقصود کو حیدر علی کے متبادل کی حیثیت سے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ صہیب مقصود اب دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں حیدرعلی کی جگہ قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
حیدر علی، عمید آصف، پاکستان سپر لیگ، پی ایس ایل6، کوویڈ-19،صہیب مقصود
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube