Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

ظفرگوہر نےشاہین شاہ آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

SAMAA | - Posted: Jun 18, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 18, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیفٹ آرم اسپینر ظفر گوہر نے پشاور زلمی کیخلاف میچ میں بدترین بالنگ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

ظفر گوہر نے گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف میچ کے دوران 4 اوورز میں 65 رنز دیے جو پی ایس ایل کی تاریخ میں کسی بھی بالر کی بدترین کارکردگی ہے۔

اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بلےبازی کرتے ہوئے 246 رنز بنائے جبکہ زلمی کو جیت کےلیے 247 رنز کا ہدف ملا، ہدف کے تعاقب میں زلمی کی ٹیم صرف 15رنز کی کمی سے میچ ہار گئی تاہم اس میچ میں ظفر گوہر کو 6 چھکے اور 4 چوکے پڑے۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ میں 4 اوورز کے اندر سب سے زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ شاہین شاہ آفریدی کے پاس تھا۔ جو انہوں نے لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 2019 کے ایڈیشن میں بنایا تھا۔

شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل 2019 اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں چار اوورز کے دوران 62 رنز دیے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube