Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

پی ایس ایل6: یونائیٹڈ کیلئےاہم میچ سےقبل بڑا ریلیف

SAMAA | - Posted: Jun 14, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 14, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: پی ایس ایل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے اہلخانہ سے صلاح مشورے کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ روز حسن علی نے گھریلو مصروفیات کے باعث پاکستان جانے کا فیصلہ کیا تھا اور لاہور قلندرز کیخلاف میچ میں وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم حصہ نہیں بن سکے تھے۔ اس میچ میں یونائیٹڈ نے قلندرز کو 28 رنز سے شکست دی تھی۔

حسن علی نے فرنچائز کی جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ ’ میں گھریلو مصروفیت کے باعث پاکستان جارہا تھا لیکن معاملہ میری اہلیہ نے حل کرلیا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری اہلیہ مشکل ترین وقتوں میں ہمیشہ میرے ساتھ کھڑی رہی ہیں اور اس سے صلاح مشورے کے بعد میں نے پی ایس ایل 6 کے باقی حصے میں بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مشکل دور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی حمایت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو منگل کے روز دفاعی چیمپئین کراچی کنگز کا چیلنج درپیش ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ میں دو بار کی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ایونٹ میں 7 میچز کھیل کر 10پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube