اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوعبرتناک شکست

SAMAA | - Posted: Jun 12, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 12, 2021 | Last Updated: 1 month ago

پاکستان سپر لیگ 6 کے 18 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دیدی۔ گلیڈی ایٹرز کے پلے آف مرحلے میں پہنچنے کے امکانات ناپید ہوگئے۔

پاکستان سپر لیگ 6 کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد پاکستان سے متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا ہے۔

ابوظہبی میں پی ایس ایل 6 کے 18 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور محض 6.2 اوورز میں 100 رنز جڑ دیئے اور صرف 10 اوورز میں ہدف پورا کرکے ٹیم کو کامیابی دلادی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو نے 36 گیندوں پر 5 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 90 اور عثمان خواجہ نے 27 گیندوں پر ناقابل شکست 41 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور 6 چوکے شامل تھے۔

مزید جانیے: گلیڈی ایٹرز کا یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 134 رنز کاہدف

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز میں نسیم شاہ نے ایک اوور میں 19، خرم شہزاد نے 2 اوورز میں 29، جیک ویدرلیڈ نے ایک اوور میں 12، حسنین نے دو اوورز میں 22، زاہد محمود نے 2 اوورز میں 36 اور محمد نواز نے 2 اوورز میں 18 رنز دیئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اب تک ایونٹ میں 6 میچ کھیل چکی ہے جس میں سے اسے 5 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ صرف ایک میں فتح حاصل ہوئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube