کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اہم میچ آج ہوگا

SAMAA | - Posted: Jun 11, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 11, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں آج سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔

دونون ٹیموں کےمابین میچ سرفراز الیون کےلیے ڈو اور ڈائی ہوگا کیونکہ کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل کے پہلے مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پانچ میں سے اپنےچار میچ ہار چکی ہے، شکست کی صورت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مزید مشکلات کا شکار ہوجائے گی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان یہ دوسرامیچ ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے میچ میں گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

قلندرز کی پی ایس ایل6 میں مسلسل دوسری فتح

ہیڈ ٹوہیڈ مقابلوں میں گلیڈی ایٹرز کو برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں نے اب تک 12 میچز کھیلے جاچکے ہیں، جن میں سے کوئٹہ نے 7 میں فتح سمیٹی جبکہ 5 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

گذشتہ روز پی ایس ایل6 میں دو میچز کا فیصلہ ہوا، پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیممپئن کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر اپنے پوزیشن کو مزید مستحکم کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube