بابراعظم کو آؤٹ کرنا میرا خواب ہے، شاہنواز دھانی

SAMAA | and - Posted: Jun 10, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA | and
Posted: Jun 10, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago

ملتان سلطانز کے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا کہنا ہے کہ بابراعظم کو آؤٹ کرنا میرا خواب ہے۔

لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا کہنا ہے کہ شاہنواز دھانی کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہے جوفرا آرچر کی طرح خطرناک بولر بن سکوں کوشش کرتا ہوں پیس کے ساتھ لائن و لینتھ پر کمان حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔

شاہنواز دھانی کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کی ٹیم میں تمام کھلاڑی ایک فیملی کی طرح ہیں، سابق کپتان شاہد آفریدی سمیت تمام کرکٹرز نے لیگ کے دوران سپورٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کے ساتھ وکٹ کی سیلیبریشن نے مجھے اعتماد دیا۔ شرجیل خان کم بیک کےبعد مزید خطرناک بلےباز دیکھائی دے رہے ہیں۔

نوجوان پیسر نے مزید کہا کہ قرنطینہ کی زندگی بلکل بھی آسان نہیں، قرنطینہ کے 7 دن ایک سال کے برابر تھے۔ خود کو مصروف رکھنے کےلیے زوم پر کانفرنس کال اور ٹریننگ کرتے تھے۔

پی ایس ایل6: آج دو میچز کھیلے جائیں گے

 شاہنواز دھانی کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز نے ایمرجنگ پلئیر کےلیے منتخب کیا تو اس وقت میری خوشی بیان سے باہر تھی، اندرون سندھ دیگر کھیلوں سمیت کرکٹ کا رجحان کم ہے لیکن میں نے سخت محنت کی جس کا صلہ ملا۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے نوجوان کرکٹر شاہنواز دھانی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں 4 میچوں میں 9 کھلاڑیوں کو آوٹ کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم آج متحدہ عرب امارات میں کراچی کنگز کے مدمقابل آئے گی، کنگز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ سلطانز کی ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube