پاکستان اورانگلینڈ کرکٹ سیریز نہیں دکھائیں گے،فواد چوہدری

SAMAA | - Posted: Jun 8, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 8, 2021 | Last Updated: 2 months ago

وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز ٹی وی رائٹس کی وجہ سے پاکستان میں نہیں دکھا سکیں گے۔

منگل کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جنوبی ايشيا کے تمام کرکٹ مقابلوں کے رائٹس بھارت کے پاس ہيں۔ اس لئے پاکستان اور انگلينڈ کی سيريز پاکستان ميں نہيں دکھا پائيں گے۔ انھوں نے بتایا کہ وفاقی کابينہ نے بھارتی کمپنی سے پی ٹی وی کو معاہدہ کرنے کی منظوری نہيں دی ہے اور پاکستان  بھارت سے کوئی کاروبار نہيں کرسکتا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اب سے پاکستان کوئی بھی کرکٹ سيريز نہيں دکھا سکے گا۔ اس فيصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ٹی وی کو نقصان ہوگا لیکن اس کا کوئی متبادل نہيں ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کی سیریز اگلے ماہ کھیلی جائےگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube