انگلش فاسٹ بولر کو 10سال پرانی ٹوئٹ مہنگی پڑگئی

SAMAA | - Posted: Jun 8, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 8, 2021 | Last Updated: 2 months ago

نازیبا و نسل پرستانہ الفاظ استعمال کیےتھے

انگلش کرکٹ بورڈ نے خواتين کے خلاف نازيبا الفاظ اور نسلی تعصب پر مبنی ٹوئٹ کرنے پر فاسٹ بولر اولی روبنسن کو اپنے پہلے میچ کے بعد ہی معطل کرديا۔

اولی روبنسن پرتمام طرز کی کرکٹ کھيلنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ روبنسن نے نيوزی لينڈ کے خلاف ٹيسٹ ڈيبيو کيا اور ميچ ميں 7 وکٹيں حاصل کی تھيں۔

ستائيس سالہ فاسٹ بولر نے نسلی تعصب اور خواتين کے بارے ميں نازيبا ٹوئٹس سن 2012 اور سن 2013 میں کیے تھے۔ روبنسن کے ڈيبيو پر پرانی ٹوئٹس دوبارہ وائرل ہوئيں جسے انگلش کپتان جو روٹ نے بھی ناقابل قبول قرار ديا۔ روبنسن نے واقعہ پر معافی بھی مانگی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube