Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

پی ایس ایل6: مزید 4کھلاڑیوں کےویزے جاری

SAMAA | - Posted: Jun 7, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 7, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 6 کےلیے مزید 4کھلاڑیوں کو متحدہ عرب امارات کا ویزہ جاری کردیا گیا۔

یواےای حکام کی جانب سے جن کھلاڑیوں کو ویزہ جاری کیا گیا ہے کہ ان میں عمرامین، حماد اعظم، خالد عثمان اور آصف آفریدی شامل ہیں۔

چاروں کرکٹرز کو پہلی دستیاب فلائیٹ سے ابوظہبی پہنچانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں جبکہ اب صرف ایک کرکٹر عمران رندھاوا ویزے سے تاحال محروم ہیں۔

پاکستان سپرلیگ6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا

حکام کا کہنا ہے کہ عمران رندھاوا کا ویزہ جلد جاری کردیا جائے گا جس کے بعد وہ ابوظہبی روانہ ہونگے۔

پی سی بی کےسخت بایو سیکیور قوائد تیار

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کےلیے سخت بایو سیکیور قوائد تیار کیے ہیں۔ جس کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک سے 4 میچز کی پابندی جبکہ 25 سے 100 فیصد میچ فیس کے جرمانے کی سزائیں دی جائیں گی۔

سرفرازاحمد سمیت 6افراد کے ویزے جاری

یاد رہے کہ سرفراز احمد سمیت 6 افراد کو ویزے جاری کیےگئے تھے، جن میں 4افراد کو تعلق لاہور جبکہ 2 افراد کا تعلق کراچی سے تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube