Tuesday, September 21, 2021  | 13 Safar, 1443

پاکستان سپرلیگ6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا

SAMAA | - Posted: Jun 3, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 3, 2021 | Last Updated: 4 months ago
PSL-new-1

فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی یسی بی) نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز 9 سے 24 جون تک ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل 6 کے کوالیفائر اور ایلیمنٹر ایک سمیت ایونٹ کے دوران 6 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ کے میچز پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوں گے۔ ڈبل ہیڈرز والے روز پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6بجے اور دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری مکمل شیڈول کے مطابق 9 جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

فوٹو: پی سی بی ویب سائٹ

واضح رہے کہ مارچ میں کرونا وائرس وباء کے پھیلاؤ کے باعث پی ایس ایل غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہوگیا تھا۔ 7 کھلاڑیوں اور عملے کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

پی سی بی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ ایونٹ کے بقیہ میچز یکم تا 20جون کراچی میں کھیلے جائیں گے تاہم بھارت میں آئی پی ایل کے ملتوی ہونے کے بعد پی ایس ایل کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات میں کروانے پر غور کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube