Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےفاسٹ بالرنسیم شاہ پاکستان سپرلیگ سےباہر

SAMAA | - Posted: May 25, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 25, 2021 | Last Updated: 4 months ago

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بالر نسیم شاہ کو پاکستان سے روانگی کے لیے مقررہ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے پر لاہور کے مقامی ہوٹل میں قائم آئسولیشن سے ریلیز کردیا گیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے فاسٹ بالرنسیم شاہ پاکستان سپر لیگ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ناقابل قبول پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروانے کی وجہ سے نسیم شاہ 26 مئی کو ابوظہبی روانہ نہیں ہوسکیں گے۔

 سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کے لیے بنائے گئے پروٹوکولز کے تحت کراچی اور لاہور سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے ابوظہبی روانہ ہونے والے تمام کھلاڑیوں کو24 مئی کو لاہور اور کراچی کے ٹیم ہوٹلز میں داخل ہوتے وقت زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے قبل دئیے گئے اپنے کوویڈ 19ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروانا تھی۔

تاہم نسیم شاہ نے اس موقع پر اپنے 18 مئی کو کئے گئے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروائی اور پرانی رپورٹ جمع کروانے پر انہیں  ہوٹل کی علیحدہ منزل پر آئسولیشن میں رکھا گیا،جس کے بعد 3 رکنی انڈیپنڈنٹ میڈیکل ایڈوائزری پینل برائے پی ایس ایل  کی سفارشات پر انہیں ریلیز کرنے کافیصلہ کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے کمرشل ڈائریکٹر بابرحامد نے کہا ہےکہ فاسٹ بالر کی پاکستان سپر لیگ میں نسیم شاہ کو شرکت سے روکنے پر کرکٹ بورڈ کو کوئی فخر نہیں ہے لیکن اگر ہم اس خلاف ورزی کو نظر انداز کرتے ہیں تو ہم ممکنہ طور پر پورے ایونٹ کو خطرے میں ڈال دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ہم لیگ کے بقیہ میچز میں شریک تمام افراد کو ایک واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پی سی بی کسی قسم بھی قسم کی خلاف ورزی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا،ہم خلاف ورزی میں ملوث کسی بھی کھلاڑی یا اسپورٹ اسٹاف کے خلاف کاروائی سے گریز نہیں کریں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube