Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

شاہد آفریدی انجری کےباعث پی ایس ایل6 سےباہر

SAMAA | - Posted: May 24, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 24, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فوٹو: پی ایس ایل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کمر کی انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 سے باہر ہوگئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کی غرض سے کراچی میں ٹریننگ کررہے تھے جہاں انہوں نے اپنی کمر کے نچلے حصے میں درد محسوس کیا۔ ڈاکٹرز نے ان کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد انہیں کچھ ہفتوں کے لیے آرام کا مشورہ دیا۔

آل راؤنڈر شاہد آفریدی ابوظہبی میں کھیلے جانےوالے لیگ کے بقیہ میچز میں ملتان سلطانز کی نمائندگی نہیں کرپائیں گے۔ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ 6 کے 4 میچز میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی، ان کی جگہ آصف آفریدی کو ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

آلراؤنڈر شاہد آفریدی کا کہناہے کہ انہیں مایوسی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کررہے تاہم ان کی تمام ترنیک تمنائیں ملتان سلطانز کی ٹیم کے ساتھ ہیں۔

پی ایس ایل6کےبقیہ میچز ابوظہبی میں کروانےکی منظوری مل گئی

دوسری طرف عمر امین اور برینڈن کنگ اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے ہیں، جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کا 20 رکنی اسکواڈ مکمل ہوگیا ہے۔

پشاور زلمی نے افغانستان کےحضرات اللہ زازائی، ثمین گل اور خالد عثمان کو بحثیت ریزرو کرکٹرز اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube