Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

محمدعامر کا آئی پی ایل کھیلنےکی خواہش اظہار

SAMAA | - Posted: May 22, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 22, 2021 | Last Updated: 4 months ago

بطور پاکستانی کھلاڑی آئی پی ايل کھيلنا چاہتا ہوں

فاسٹ بولر محمد عامر نے اانڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ايل) کھيلنے کی خواہش کا اظہار کرديا۔

سماء کو تہلکہ خيز انٹرويو ميں فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر ہوجاتے ہیں تو پاکستانی کرکٹرز بھی آئی پی ایل کھیل سکیں گے۔

محمد عامر نے کہا کہ بطور پاکستانی کھلاڑی چاہتا ہوں کہ بھارتی کرکٹرز بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایل ایل) کا حصہ ہوں اور ہمارے کرکٹرز آئی پی ایل میں شریک ہوں۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد سے ہی انگلینڈ میں رہ رہے ہیں اور اب انہوں نے شہریت کیلئے درخواست بھی دیدی ہے جس کے بعد افواہیں گردش کرہیں تھی کہ عامر آئی پی ایل میں حصہ لے سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ماضی میں اظہر محمود بھی برطانوی پاسپورٹ ہونے کے باعث آئی پی ایل میں شریک ہوچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube