Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

پی ایس ایل6کےبقیہ میچز ابوظہبی میں کروانےکی منظوری مل گئی

SAMAA | - Posted: May 20, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 20, 2021 | Last Updated: 4 months ago
PCB PSL

فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ایچ بی ایل پی ایس ایل6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کروانے کی مکمل منظوری مل گئی۔

پریس ریلیز کے مطابق پی سی بی اور تمام فرنچائز مالکان کے درمیان آن لائن اجلاس کے بعد ایونٹ کے انعقاد سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

فریقین کے درمیان آن لائن اجلاس آج دوپہر کو ہوگا جس کی تفیصلات مناسب وقت پر جاری کر دی جائیں گی۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ ابوظہبی میں ایونٹ کے انعقاد کے سلسلے میں حائل تمام رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں اور ہم اب ایونٹ کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

وسیم خان کا کہنا تھا کہ ہم متحدہ عرب امارات کی حکومت، ان کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے مشکور ہیں۔

پی ایس ایل6 کے بقیہ میچز یواےای منتقل، رپورٹ

چیف ایگزیکٹو پی سی بی کے مطابق جون میں ایونٹ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے عید الفطر کی تعطیلات کے باوجود سخت محنت کرنے پر پی سی بی اسٹاف کا مشکور ہوں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل6 پاکستان میں جاری تھا کہ مارچ میں کرونا وباء میں اضافے کے سبب ایونٹ کے بقیہ میچز غیر معنیہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے گئے تھے۔ سات کھلاڑیوں اور اسٹاف ممبرز کے کرونا ٹیسٹ مثبت بھی آئے تھے۔

پی سی بی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ ایونٹ کے بقیہ میچز یکم جون سے 20جون تک کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube