شہروز کاشف نےماؤنٹ ایورسٹ پر’پاکستان‘کا پرچم لہرادیا

SAMAA | - Posted: May 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی نوجوان شہروز کاشف نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر ’پاکستان‘ کا پرچم لہرا دیا۔

شہروز کاشف نے 8ہزار 849میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ 19سال کی عمر میں سرکرلی جس کے بعد وہ کم عمرترین بلند ترین چوٹی سرکرنے والے پاکستانی بن گئے۔

شہروزکاشف کی 8 ہزارمیٹرسے بلند چوٹی کی دوسری کامیابی ہے۔ شہروزکاشف 17 سال کی عمرمیں براڈپیک پرقومی پرچم لہراچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا میں 8 ہزارمیٹرسے زیادہ بلند 14 پہاڑی چوٹیاں موجود ہیں۔ 8 ہزارمیٹرسے اونچی 8 چوٹیاں سرکرنے کا اعزاز پاکستان کے محمدعلی سدپارہ کے نام ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں سردیوں کے دوران کےٹو سرکرنے کے دوران محمد علی سدپارہ اور انکے تین ساتھی لاپتہ ہوگئے تھے۔ جس کے بعد پاکستانی افواج نے ریسکیو آپریشن شروع کیا تاہم 12 دن جاری رہنے والے آپریشن میں سدپارہ کی لاش نہیں مل سکی تھی اور 18فروری کو آپریشن ختم کرنےکا اعلان کردیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

2 Comments

  1. ALAY AHMAD  May 12, 2021 4:45 am/ Reply

    AAP sub ko Mubarak ho.

  2. Javed wains  May 12, 2021 6:55 pm/ Reply

    سرباز خان نے بھی آج ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر لیا۔ وہ اس وقت محمد علی سدپارہ کی یاد میں دنیا کی تمام 8 ہزاری چوٹیوں کو سر کرنے کے مشن پر ہیں۔ اور گزشتہ 26 دنوں میں ان کی یہ دوسری چوٹی ہے

    سرباز خان اب تک 8ہزارمیٹر سے بلند7 چوٹیاں سر کر چکے ہیں
    سرباز خان کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ سے ہے

    سرباز کے کامیاب مہمات کی تفصیل
    نانگا پربت 8126 میٹر، 2017
    کے ٹو 8611 میٹر، 2018
    براڈ پیک 8051 میٹر2019
    مناسلو پیک8163 میٹر، 2019
    لہوٹسے پیک 8516 میٹر، 2019
    اناپرنا پیک 8091 میٹر، 2021
    ماؤنٹ ایورسٹ 8849 میٹر 2021

    Again Many Many Congratulations Sirbaz Khan & Shehroze Kashif and best wishes for both your safe Descending.Ameen

Leave a Reply to Javed wains Cancel reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube