Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کواننگز سےجیت حاصل کرنےکیلیےایک وکٹ درکار

SAMAA | - Posted: May 9, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 9, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: پی سی بی

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کرکٹ ٹیم نے دوسری اننگز میں 220 رنز بنائے اور 9 وکٹیں گنوا دیں۔

ہرارے میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے 510 رنز بنائے۔ جواب میں زمبابوے پہلی اننگز میں 132 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں فاسٹ بولر حسن علی نے 27 رنز دے کر 5وکٹيں حاصل کيں جبکہ  ساجد خان نے 2، تابش خان اور شاہين آفريدی کو ایک، ایک وکٹ ملی۔

پاکستانی باؤلرز کی جانب سے شاندار بالنگ کے باعث افریقی ٹیم محض 220 رنز بنا سکی جبکہ 158 رنز کی مزید لیڈ باقی ہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے نعمان علی کی شاندار 5 اور شاہین آفریدی کی 4 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان ایک اننگ سے فتح کے لیے محض 1وکٹوں کی دور ہے۔

پاکستان نے اوپنر عابد علی کی ڈبل سنچری کی بدولت پہلی اننگز ميں 8وکٹوں پر 510 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی اننگز510رنز پرڈیکلیئر، زمبابوے کے4وکٹ پر52رنز

 قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کو ایک اننگز اور 116رنز سے شکست دی تھی۔ قبل ازیں تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کو دو ایک سے شکست دی تھی۔

پاکستان

عمران بٹ، عابد علی، اظہر علی، کپتان بابراعظم، فواد عالم، محمد رضوان، نعمان علی، حسن علی، ساجد خان، شاھین شاہ آفریدی، تابش خان۔

زمبابوے

کیون کسوزا، تاریسائی مساکنڈہ، رگس چکابوا، کپتان برینڈن ٹیلر، ملٹن شمبا، رائے کایا، ڈولنڈ ٹریپانو، ٹین ڈائی چسورو، بلیسنگ مزربانی، لیوک جونگوے، رچرڈ نگروا.

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube