پاکستان کیخلاف زمبابوے پہلی اننگز میں 132رنز پر آوٹ

SAMAA | - Posted: May 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Hasan-Ali-1

فوٹو: زمبابوے کرکٹ/ٹویٹر

سیریز کے آخری ٹیسٹ میں زمبابوے کی ٹيم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز ميں 132رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

ہرارے میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں فاسٹ بولر حسن علی نے 27 رنز دے کر 5وکٹيں حاصل کيں جبکہ  ساجد خان نے 2، تابش خان اور شاہين آفريدی کو ایک، ایک وکٹ ملی۔

کپتان بابر اعظم کی جانب سے زمبابوے کو فالو آن کروانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میزبان ٹیم کو پاکستان کے رنز ختم کرنے کے لیے مزید 378 رنز درکار ہیں۔

پاکستان نے اوپنر عابد علی کی ڈبل سنچری کی بدولت پہلی اننگز ميں 8وکٹوں پر 510 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی اننگز510رنز پرڈیکلیئر، زمبابوے کے4وکٹ پر52رنز

 قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کو ایک اننگز اور 116رنز سے شکست دی تھی۔ قبل ازیں تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کو دو ایک سے شکست دی تھی۔

پاکستان

عمران بٹ، عابد علی، اظہر علی، کپتان بابراعظم، فواد عالم، محمد رضوان، نعمان علی، حسن علی، ساجد خان، شاھین شاہ آفریدی، تابش خان۔

زمبابوے

کیون کسوزا، تاریسائی مساکنڈہ، رگس چکابوا، کپتان برینڈن ٹیلر، ملٹن شمبا، رائے کایا، ڈولنڈ ٹریپانو، ٹین ڈائی چسورو، بلیسنگ مزربانی، لیوک جونگوے، رچرڈ نگروا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube