Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کا بیٹنگ کا فیصلہ، تابش خان کاڈیبیو

SAMAA | - Posted: May 7, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: May 7, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Zimbabwe

فوٹو: پی سی بی

سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

قومی ٹیم میں تابش خان ٹیسٹ میں ڈیبیو کر رہے ہیں، انہیں فہیم اشرف کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔ زمبابوے ٹیم میں پرنس مسواور کی جگہ لیوک جونگوے ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔

قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

اسکواڈ میں کپتان بابراعظم سمیت عابد علی، محمد رضوان، اظہرعلی، عمران بٹ، نعمان علی، حسن علی، ساجد خان، تابش خان، شاہین آفریدی، حارث، فواد عالم اور فہیم اشرف کو شامل کیا گیا تھا۔

پاکستان 426رنز بناکر آوٹ، زمبابوے کیخلاف 250رنز کی برتری

اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کو ایک اننگز اور 116رنز سے شکست دی تھی۔

قبل ازیں تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کو دو ایک سے شکست دی تھی۔

پاکستان

عمران بٹ، عابد علی، اظہر علی، کپتان بابراعظم، فواد عالم، محمد رضوان، نعمان علی، حسن علی، ساجد خان، شاھین شاہ آفریدی، تابش خان۔

زمبابوے

کیون کسوزا، تاریسائی مساکنڈہ، رگس چکابوا، کپتان برینڈن ٹیلر، ملٹن شمبا، رائے کایا، ڈولنڈ ٹریپانو، ٹین ڈائی چسورو، بلیسنگ مزربانی، لیوک جونگوے، رچرڈ نگروا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube