Saturday, June 12, 2021  | 1 ZUL-QAADAH, 1442

دوسرا ٹیسٹ: قومی ٹیم کے13رکنی اسکواڈ کا اعلان

SAMAA | - Posted: May 6, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 6, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: پی سی بی

زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کےلیے قومی کرکٹ ٹیم کے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں کپتان بابراعظم ٹیم کی قیادت کرینگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، محمد رضوان، اظہرعلی، عمران بٹ، نعمان علی، حسن علی، ساجد خان، تابش خان، شاہین آفریدی، حارث، فواد عالم اور فہیم اشرف اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

 اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ امام الحق، شان مسعود، عابد علی، عمران بٹ کھیلے کوئی فرق نہیں پڑتا، رینکنگ پر نہیں کارکردگی پر توجہ ہے۔ پرفارمنس بہتر ہو گی تو رینکنگ بھی بہتر ہوگی۔

قومی ٹیم کوزمبابوے سےواپسی کیلیے این اوسی جاری

واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 7مئی سے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 12:30 بجے شروع ہو گا۔

اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کو ایک اننگز اور 116رنز سے شکست دی تھی۔

قبل ازیں تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کو دو ایک سے شکست دی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube