Saturday, June 12, 2021  | 1 ZUL-QAADAH, 1442

آسٹریلوی کرکٹر تاوان کےلیے اغواء

SAMAA | - Posted: May 5, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 5, 2021 | Last Updated: 1 month ago

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ میکگل کو تاوان کےلیے اغواء کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 44 ٹیسٹ اور 3 ایک روزہ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے اسٹیورٹ میکگل کو 14اپریل کو سڈنی میں تاوان کی خاطر اغوا کیا گیا تھا جبکہ اس دوران ان پر تشدد کیا گیا۔

میکگل کو ایک گھنٹے کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا تاہم اس واقعے سے متعلق ابھی تک آسٹریلیوی کھلاڑی کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ بعد ازاں پولیس نے کارروائی کے بعد چار اغواکاروں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

واضح رہے 50سالہ اسٹیورٹ میکگل نے 1998سے 2008 تک آسٹریلیا کی انٹرنیشنل کرکٹ میں نمائندگی کی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube