Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

کروناوائرس: ٹی20ورلڈکپ یواےای منتقل کرنےپر غور

SAMAA | - Posted: Apr 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کروناوائرس کی موجودہ صورتحال کےباعث منتقل کرنےکاامکان

کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کرانے کے پلان پرغور شروع کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے جنرل منیجر گیم ڈویلپمنٹ دھیرج ملہوترا کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے بھارت میں انعقاد کیلیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ حال ہی میں ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹرز میں شامل ہوا ہوں، سب کی ترجیح یہی ہے کہ میچز کی بھارت میں میزبانی کریں۔

دھیرج ملہوترا نے کہا کہ آئی سی سی کیساتھ بات چیت میں ایونٹ کے بھارت میں انعقاد کیساتھ بدترین صورتحال سمیت تمام آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔

ایک سوال پر ملہوترا نے کہا کہ اگر ورلڈ کپ کو بھارت سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو مقابلوں کا یو ای اے میں انعقاد ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کی صورتحال کےباعث آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ یو اے ای منتقل کرنے کے قوی امکانات ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube