Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

پہلاٹیسٹ: زمبابوےپہلی اننگز میں 176رنز بناکرآؤٹ

SAMAA | - Posted: Apr 29, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 29, 2021 | Last Updated: 5 months ago

فوٹو: پی سی بی

پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 176 رنز پر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں قومی ٹیم نے وکٹ کھوئے بغیر 103 رنز بنالیے۔

پاکستان کی جانب سے عابد علی 56 جبکہ عمران بٹ نے 43رنز کی اننگز کھیلی۔ اس سے قبل پاکستان کےخلاف پہلےٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں زمبابوے کی ٹیم 176 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

ہرارے میں کھیلے جارہے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم شاہین آفریدی اور حسن علی کی عمدہ بولنگ کی بدولت میزبان ٹیم 176 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

زمبابوے کی جانب سے پرنس مسواورے اور کیون کاسوزا نے اننگز کا آغاز کیا تاہم وہ بالترتیب 11، 0 پر آؤٹ ہوگئے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے رائے کایا 48 رنز بناکر نمایاں رہے۔ تریسائی مساکڈزا 14، کپتان برینڈن ٹیلر 5، مِلٹن شمبا 27، وکٹ کیپر بلے باز ریجِس چاکبوا 19،  ڈونلڈ ٹریپانو 28 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور حسن علی نے 4،4 جبکہ نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی، ایک کھلاڑی کو قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے اسپنر ساجد خان نے رن آؤٹ کیا۔

قبل ازیں 3ٹی 20میچز کی سیریز میں قومی ٹیم نے زمبابوے کو 1-2 سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو دونوں میچز میں فتح درکار ہے لہٰذا زمبابوے نے ایک مقابلہ بھی ڈراکرلیا تو ایک پوائنٹ کم ہونے پر جنوبی افریقا رینکنگ میں آگے نکل جائے گا۔

پاکستان: بابراعظم (کپتان)، عمران بٹ، عابد علی، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، نعمان علی، حسن علی، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی

زمبابوے: برینڈن ٹیلر (کپتان)، پرنس مسواورے، کیون کاسوزا، تریسائی مساکڈزا، مِلٹن شمبا، رائے کایا، ریجِس چاکبوا، ڈونلڈ ٹریپانو، ٹینڈائی چیسورو، بلیسنگ موزاربانی اور رچرڈ ناراوا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube