Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

موجودہ ٹیم کمبی نیشن کےساتھ مستقبل میں مشکل ہوگی،انضمام

SAMAA | - Posted: Apr 25, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 25, 2021 | Last Updated: 5 months ago

کبھی کبھار شکست ہوجانا بڑی بات نہيں

سابق کپتان اور ہیڈ کوچ انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا مڈل آرڈر کمزور ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ کبھی کبھار شکست ہوجانا بڑی بات نہيں البتہ ٹيم سليکشن ٹھيک نہيں ہوئی،اس کمبی نيشن کے ساتھ آگے مشکل ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ ایک ہی نمبر کے چار کھلاڑی سلیکٹ کئے گئے ہیں۔سليکشن کيلئے متوازن ٹيم بنانی ہوتی ہے تاہم موجودہ ٹيم ميں اس کی کمی ہے۔

 انھوں نے سوال اٹھایا کہ فخر زمان کو نمبر4 پرکھلایا جارہا ہے حالانکہ وہ اوپننگ کرتا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگرکوئی کھلاڑی تنقيد کرتا ہے تومينجمنٹ کو مثبت لينا چاہيے۔ سابق کپتان شعیب ملک نے اگر بات کی ہے تو مینجمنٹ کو سوچنا چاہیے۔ محمد عامر اور شعيب ملک ٹيم ميں ہوتے ہوئے تنقيد کرتے تو ان کی بات ميں وزن ہوتا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube