Saturday, June 12, 2021  | 1 ZUL-QAADAH, 1442

بابراعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑدیا

SAMAA | - Posted: Apr 25, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 25, 2021 | Last Updated: 2 months ago

صرف 52 اننگز میں ریکارڈ قائم کیا

پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ايک اور اعزاز اپنےنام کرليا۔ انھوں نےٹی 20 کرکٹ ميں تيز ترين 2 ہزار رنز مکمل کرلئے۔

پاکستان کےبیٹسمین بابر اعظم نے بھارتی بلے باز ويرات کوہلی کو ايک اور ريکارڈ سے محروم کرديا۔ ویرات کوہلی نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 2 ہزار رنز صرف 56 اننگز ميں اسکور کئے گھے۔ بابر اعظم نے 2 ہزار رنز 52 اننگز ميں مکمل کرلے۔بابراعظم اب تک ٹی 20 کی 52 اننگز ميں 2035 رنز بناچکے ہيں۔

انھوں نے زمبابوے کے خلاف تيسرے ميچ ميں کيرئير کی 18ويں نصف سنچری اسکور کی۔ بابر اعظم نے 5 چوکوں کی مدد سے  46 گيندوں پر 52 رنز بنائے۔

بابر اعظم کو 2ہزاررنز مکمل کرنے پرآئی سی سی، بی سی بی اور ساتھی کھلاڑیوں نے مبارک باد پیش کی اور پاکستان کی ٹی 20 سیریز میں کامیابی کو بھی سراہا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube