تیسراٹی20: زمبابوےکو جیت کےلیے 164رنز کاہدف

SAMAA | - Posted: Apr 25, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 25, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: کرک انفو

پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں زمبابوے کو جیت کےلیے 164 رنز کا ہدف دیدیا۔

ہرارے میں کھیلے جارہے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت پہلے بلےبازی کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے شرجیل خان اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔

شرجیل خان 18رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم رضوان نے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا اور کپتان بابر اعظم کے ہمراہ شاندار بلےبازی کی۔

بابراعظم 52اور فخرزمان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ زمبابوے کی جانب سے میچ میں تینوں وکٹیں لیوک جونگوے نے حاصل کیں۔

قبل ازیں ٹاس جیت کر کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں سرفراز احمد، شرجیل خان اور حسن علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ آصف علی، دانش عزيز اور ارشد اقبال کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے اور آج کا میچ جیتنے والی ٹیم سیریز کی فاتح قرار پائے گی۔

دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دی تھی۔

گزشتہ میچ میں پاکستان زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 119 رنز کا آسان ہدف بھی حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں 99 رنز بنا کر پوری ٹیم آوٹ ہوگئی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube