Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

دوسرا ٹی20: زمبابوے نے پاکستان کو شکست دیدی

SAMAA | - Posted: Apr 23, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 23, 2021 | Last Updated: 5 months ago

میزبان زمبابوے نے پاکستان کو شکست دے کر تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 119 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم پاکستان کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 99 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی اور زمبابوے نے پاکستان کو 19رنز سے شکست دے دی ۔

خیال رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز اب ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ہوگی۔

اس سے قبل دوسرے ٹی 20 میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

تناشی کامنکاموے نے سب سے زیادہ 34رنز بنائے جبکہ اسکے علاوہ میزبان ٹیم کا بھی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا۔

ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے فاسٹ بولر ارشد اقبال نے 4 اوورز میں 16 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ محمد حسنین اور دانش عزیز نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ميچ کے لیے قومی ٹيم ميں 2تبديلياں کی گئيں تھیں۔ ارشد اقبال ٹیم میں ڈيبيو کر رہے ہیں اور آصف علی کی ٹيم ميں واپسی ہوئی ہے۔ محمد نواز اور حيدر علی کو ٹيم سے ڈراپ کیا گیا تھا۔

 پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ٹی 20 انٹرنیشنل میں تيز ترين 2 ہزار رنز مکمل کرنے کيلئے 58 رنز درکار ہيں۔

زمبابوے کوپہلے ٹی20میں شکست

بھارتی کپتان ويرات کوہلی نے يہ سنگ ميل 56 اننگز ميں عبور کيا تھا۔ بابراعظم کے پاس کوہلی کا ريکارڈ توڑنے کيلئے 7 اننگز موجود ہیں۔

اس سے قبل پاکستان نے میزبان جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز 1-2 اور ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-3 سے اپنے نام کی تھی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو اپنے تیز ترین 2ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 60 رنز کی ضرورت ہے۔

پاکستان

کپتان بابراعظم، دانش عزیز، فہیم اشرف، فخر زمان، ارشد اقبال، آصف علی، حارث رؤف، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، عثمان قادر۔

زمبابوے

کپتان برینڈن ٹیلر، تناشی کامنکاموے، ویزلے مدھویرا، تاریسائی مساکنڈہ، رائن برل، رگس چکابوا، لیوک جونگوے، ویلنگٹن مساکدزا، تادیوناشے مارومانی، بلیسنگ مزربانی، رچرڈ نگروا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube