Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

ضرورت پڑنے پر سینئرز کو ٹیم میں لایا جاسکتا ہے،مصباح

SAMAA | - Posted: Apr 21, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 21, 2021 | Last Updated: 2 months ago

مڈل آرڈر کافی عرصے سے کمزور ہے

مڈل آرڈر کافی عرصے سے کمزور ہے

ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی اور حیدر علی کا پرفارم نہ کرنا بدقسمتی ہے۔

منگل کو زمبابوے سے ورچوئل پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بتایا کہ قومی ٹیم میں نوجوان کھلاڑی اس طرح پرفارم نہیں کرپارہے جس طرح ہماری توقع ہے۔

انھوں نے تسلیم کیا کہ مڈل آرڈر کافی عرصے سے کمزور ہے تاہم زمبابوے سیریز کے بعد دیکھیں گے کہ ہم اس وقت کہاں کھڑے ہیں اور ضرورت پڑی تو سینئرز کو بھی ٹیم میں لایا جاسکتا ہے۔

مصباح الحق نے مزید بتایا کہ آصف علی کو ميں نے نہيں  بلکہ چيف سليکٹر محمد وسیم نےموقع ديا۔جب کوئی پرفارم نہيں کرتا توکہا جاتا ہے کہ مصباح اس کو سپورٹ کرتا ہے لیکن ايسا تاثرغلط ہے،ميرے لئے سب برابر ہیں۔

مصباح الحق نے یہ بھی بتایا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل 14 میچز باقی ہیں۔امید ہے کہ انگلینڈ کی سیریز تک ورلڈکپ کيلئے کمبی نيشن فائنل کرليں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube