چوتھا ٹی20: پاکستان کوجیت کےلیے 145رنز کاہدف

SAMAA | - Posted: Apr 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: پی سی بی

جنوبی افریقہ نے سیریز کے چوتھے ٹی20 میچ میں پاکستان کو جیت کےلیے 145رنز کا ہدف دیدیا۔

سنچورین میں کھیلےجارہے سیریز کے آخری ٹی20 میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ کی جانب سے جانیمن ملان 33، ایڈن مارکرم 11، وین ڈر ڈوسن 52، کلاسن 09، لنڈے3، ویان ملڈر 6 اور مگالا 7رنز بناسکے۔

پاکستان کی جانب سےفہیم اشرف اور حسن علی نے 3،3 حارث رؤف نے 2 جبکہ شاہین اور نواز ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، حیدر علی، آصف علی، فہیم اشرف، محمد نواز، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

پاکستان کو 4 ميچوں ميں 1-2کی فيصلہ کن برتری حاصل ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube