محمد رضوان کے لیے ایک اور اعزاز

SAMAA | - Posted: Apr 15, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Apr 15, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

وزڈن کا پہلا شمارہ 1864 میں شائع ہوا تھا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو وزڈن نے سال کے 5 بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

وزڈن کا شمار کرکٹ کے معتبر ترین جرائد میں ہوتا ہے۔ وزڈن کا پہلا شمارہ 1864 میں شائع ہوا تھا۔ وزڈن نے سال کے 5 بہترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس بار پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔محمد رضوان کے علاوہ زیک کرولی، ڈیرن اسٹیونز ،جیسن ہولڈر اور ڈم سبلی شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے سب سے پہلے فضل محمود نے 1955 میں وزڈن کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنائی تھی۔ ان کے بعد 1963 میں مشتاق محمد،1968 میں حنیف محمد اور آصف اقبال، 1970 میں  ماجد خان، 1972 میں ظہیر عباس، 1982 میں جاوید میاںداد، 1983 میں عمران خان، 1988 میں سلیم ملک،1992 میں وقار یونس،1993 میں وسیم اکرم،1997 میں مشتاق احمد اور سعید انور، 2000 میں ثقلین مشتاق، 2007 میں محمد یوسف، 2017 میں یونس خان اور مصباح الحق کو اس فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube