Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

عمراکمل کی جرمانہ قسطوں میں ادا کرنے کی درخواست مسترد

SAMAA | - Posted: Apr 13, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 13, 2021 | Last Updated: 6 months ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کی جرمانہ قسطوں میں ادا کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر فکسنگ کیس میں کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے سزا کے ساتھ 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا، جس پر مڈل آرڈر بیٹسمین نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے جرمانہ قسطوں میں ادا کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔

عمر اکمل نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ معاشی مسائل کا شکار ہوں یک مشت ادائیگی نہیں کرسکتا، اس لئے جرمانہ قسطوں میں ادا کرنے کی اجازت دی جائے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر اکمل نے ٹیکس ریٹرن، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کروائیں، جس کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد پی سی بی نے اقساط کی درخواست مسترد کی۔

پی سی بی کا عمر اکمل کو جواب دیا ہے کہ آپ کے بینک اکاؤنٹ میں کافی رقم موجود ہے، بآسانی جرمانہ ادا کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عمر اکمل کی سزا کا دورانیہ ختم ہوچکا ہے۔

پاکستانی کرکٹر نے 16 ٹیسٹ، 121 ون ڈے انٹرنیشنل اور 84 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube