Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

سلمان بٹ بلیک میلرز سےپریشان

SAMAA | - Posted: Apr 10, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 10, 2021 | Last Updated: 7 months ago

ایف آئی اے کو درخواست جمع کرادی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کی تصاویر کوجعلی طریقے سے ایڈٹ کرکے بلیک میل کیا جارہا ہے جس کے خلاف انہوں نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو درخواست دے دی ہے۔

سلمان بٹ نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ سائبر مافیا کے لوگ ان تصاویر کو غلط طریقے سے ایڈٹ کرکے انہیں بلیک میل کررہے ہیں۔ ان کی یہ تصاویر ٹریننگ کے بعد کی تھیں جو انہوں نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

سلمان بٹ کی جانب سے اپنا مسئلہ بیان کرنے پر ترجمان پنجاب حکومت عثمان سعید بسرا نے انہیں ایف آئی اے کو درخواست دینےکی ہدایت کردی ہے۔

دوسری جانب سلمان بٹ نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہےکہ بلیک میلرز کی جانب سے انہیں 900 ڈالرز اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا کہاجارہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube