Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

رونالڈو کا غصہ 64ہزار یورو کی آمدنی کاذریعہ بن گیا

SAMAA | - Posted: Apr 3, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 3, 2021 | Last Updated: 7 months ago

رقم 6 ماہ کی بچی کے علاج پرخرچ ہوگی

پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کا آرم بینڈ سربیا میں نیلامی کے بعد 64ہزار یورو یعنی (75ہزار ڈالر) میں فروخت ہوگیا۔

رونالڈو نے اپنا آرم بینڈ سربیا کےخلاف میچ کے دوران اس وقت غصے میں زمین پر پھینکا تھا جب ریفری نے ان کا اضافی وقت میں کیا جانے والا گول ماننے سے انکار کردیا تھا۔

گراؤنڈ ميں موجود فائرمين نے رونالڈو کا آرم بینڈ اٹھايا اور پھر چيريٹی کيلئے نيلام کرنے کا فيصلہ کيا، نيلامی سے حاصل ہونيوالی رقم 6 ماہ کی بچی کے علاج پر خرچ کی جائے گی۔

یاد رہے کہ رونالڈو کا مسترد کیا گیا گول میچ کیلیے اہم سمجھاجارہا تھا کیونکہ اس کے بعد سربیا اور پرتگال کے درمیان میچ دو، دو گول سے ڈرا ہوگیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube