پاکستان نےروایتی حریف بھارت کوشکست دیدی

SAMAA | - Posted: Apr 3, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 3, 2021 | Last Updated: 4 months ago

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 127رنز پر ڈھیر

بنگلاديش ميں جاری ٹرائنگولر سيريز ميں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹيم نے بھارت کو 58رنز سے شکست دے دی۔

 ڈھاکا ميں جاری ٹرائنگولر سيريز ميں پاکستان بلائنڈ ٹيم نے پہلے کھيلتے ہوئے 9وکٹوں پر 185 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے بدرمنير نے 27گيندوں پر 50 رنز بنائے اور ٹیم کے مجموعے کو قابل قدر بنادیا۔

انہوں نے اپنی اننگز میں 4چھکے بھی جڑے، معین اسلم نے 33اور کپتان نثار علی نے 30رنز بنائے۔

پاکستان کے 185رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 127رنز تک محدود رہی، قومی ٹیم کی جانب سے انيس جاويد، شاہ زيب اور ساجد نواز نے دو دو وکٹيں حاصل کیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube