ننھےکرکٹر کی تکنیک پر کوچ بھی حیران
لاہور کے ننھے گوہر لیاقت کی کرکٹ میں مہارت نے کوچ کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
لاہور سے تعلق رکھنے والا ننھا گوہر لیاقت وکٹ کے چاروں طرف دلکش اسٹروکس کھيلتا ہے،نیچرل ٹینلنٹ کو نکھارنے میں مصروف کوچ محمد خورشد بھی گوہر کی عمدہ تکنيک اور مضبوط ڈيفنس کے معترف ہيں۔
کوچ محمد خورشید کا کہنا ہے کہ گوہرنے اپنی خداداد صلاحیتوں سے دیکھنے والوں کو گرویدہ بنا رکھا ہے۔ اگر اس ہیرے کو تراشہ جائے تو درخشاں ستارہ بن کر ابھر سکتا ہے۔ رپورٹ دیکھیے۔