پاکستان کی انٹرنیشنل فٹبال فیڈریشن کی رکنیت خطرے میں

SAMAA | - Posted: Apr 1, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 1, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فوٹو: پی ایف ایف

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی کے باعث پاکستان کو فیفا میں معطلی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

گزشتہ روز اشفاق گروپ نے ہفتے کو پی ایف ایف کے لاہور میں قائم ہیڈ کوارٹرز سے فیفا کی نامزد نارملائزیشن کمیٹی کو بے دخل کرتے ہوئے کنٹرول سنبھال لیا تھا، جس پر فیفا نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وارننگ جاری کی تھی کہ مداخلت ختم کرکے بدھ کی رات 8بجے تک چارج نارملائزیشن کمیٹی کے حوالے نہ کیا گیا تو پاکستان کی معطلی جیسا سخت ترین قدم بھی اٹھایا جاسکتا ہے تاہم فیفا کے بیان کو یکسر مسترد کردیا گیا۔

اشفاق گروپ نے ہیڈ کوارٹرز خالی کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو پیغام میں واضح کیا کہ فیفا ہاؤس کا کنٹرول پاس رکھ کر کام چلاتے رہے گے، اب تک آنے والی تینوں نارملائزیشن کمیٹی صرف مال بناتی رہی، 18 ماہ میں الیکشن کرانے کیلیے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا، فیفا سے درخواست کرتے ہیں کہ یہ معاملات دیکھیں۔

دوسری جانب موجودہ صورتحال کی پیش نظر پاکستان کی رکنیت 5سال کے لیے ختم کی جاسکتی ہے جبکہ اشفاق گروپ کے آفیشلز پر بھی فیفا کی طرف سے تاحیات پابندی عائد ہوسکتی ہے۔ جس کے باعث پاکستانی فٹبالرز، کوچز اور آفیشلز میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔

مزید یہ کہ اشفاق شاہ گروپ کی جانب سے فٹبال فیڈریشن پر قبضے کے باعث کراچی یونائیٹڈ اور ہائی لینڈرز ویمن فٹبال کلب کی ٹیمیں قومی خواتین فٹبال چیمپین شپ سے دستبردار ہوچکی ہیں۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں قومی خواتین فٹبال چیمپین شپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرچکی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube