Wednesday, January 26, 2022  | 22 Jamadilakhir, 1443

بابر اعظم پر بلیک میلنگ الزام،ایف آئی آرکاخطرہ ٹل گیا

SAMAA | - Posted: Mar 22, 2021 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 22, 2021 | Last Updated: 10 months ago

فوٹو: ٹوئٹر

کرکٹر بابراعظم پر حامیزہ مختار کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ایف آئی آر کا خطرہ ٹل گیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے سیشن عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ايف آئی اے کو نوٹس جاری کرديا۔

ایڈیشنل سیشن جج نے حاميزہ مختار کی درخواست پر ایف آئی اے کو بابراعظم کے خلاف مقدمے درج کرنے کےلیے قانونی کارروائی جلد مکمل کرنے کا حکم دیا تھا جس پرکرکٹر نے ہائيکورٹ سے رجوع کيا۔

بابراعظم نےسیشن جج کافیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

درخواست کی سماعت کے بعد عدالت نے ايڈيشنل سيشن جج کے فيصلے کيخلاف حکم امتناعی جاری کرديا۔

بابراعظم کے وکيل کا موقف تھا کہ انہيں سنے بغیر ماتحت عدالت نے حکم دیا۔

اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ایڈیشنل سیشن جج کا مقدمے کے اندراج سے متعلق فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

قومی کرکٹر بابراعظم کيخلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست حامیزہ مختار نے دی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube