Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

رونالڈو نے لیجنڈ فٹبالر پیلے کا ریکارڈ توڑ دیا

SAMAA | - Posted: Mar 15, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 15, 2021 | Last Updated: 8 months ago

اٹالین لیگ میں ہیٹ ٹرک کے بعد رونالڈوکے770 گول ہوگئے

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹيانو رونالڈو نے اٹالين ليگ ميں کیلياری کے خلاف ہيٹ ٹرک کرکے 770 گول کا سنگ ميل عبور کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔

قبل ازیں برازيلين ليجنڈ پيلے کے 767 آفيشل گولز کے ساتھ سرفہرست تھے تاہم پرتگالی کھلاڑی نے پيلے کا ريکارڈ توڑ دیا ہے۔

پيلے نے ريکارڈ توڑنے پررونالڈو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ زندگی سولو فلائٹ ہے جہاں ہر ایک اپنا سفر کرتا ہے اور وہ رونالڈو کا احترام کرتے ہیں جو بیحد خوبصورت سفر پر گامزن ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں رونالڈو کو کھیلتے دیکھنا پسند ہے۔

کرسٹيانو رونالڈو کا اس پر لکھنا تھا کہ پيلے کو دنيا مانتی ہے اور وہ بھی ان کے مداحوں ميں شامل ہیں اور دنیا میں کوئی بھی کھلاڑی ایسا نہیں جس نے پيلے کے کھيل کی کاميابيوں کی کہانياں نہ سنی ہوں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube